پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے بالآخر اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔
جوڑے نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ اس اعلان سے چند روز قبل رمشا خان نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس کی جانب سے بغیر اجازت مبینہ شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی
اپنی پوسٹ میں جوڑے نے لکھا کہ بسم اللہ، ہم انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم شادی شدہ ہیں، الحمدللہ۔ ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر شکر گزار ہیں۔ ہم ان تمام افراد کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمیں ہمیشہ محبت اور سپورٹ دی۔ اس موقع پر ہم اپنی پرائیویسی کے احترام کی درخواست بھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کر کے ’’رمشا خان خٹک‘‘ رکھ لیا، جبکہ پروفائل تصویر میں بھی خوشحال خان کی جھلک شامل کی، جس میں وہ اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد مداحوں کے درمیان فوری طور پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کی خبر پر حیرت انگیز قدم اٹھا لیا
مزید برآں، دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اسٹوریز بھی شیئر کیں، جن میں رمشا خان اور خوشحال خان کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اداکارہ آئینے کے سامنے سیلفی لیتی نظر آئیں۔ ایک اور جھلک میں یہ جوڑا اپنی پالتو بلی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتا دکھائی دیا۔

یاد رہے کہ رمشا خان اور خوشحال خان نے ڈرامہ سیریلز ’’بریانی‘‘ اور ’’دنیا پور‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
بھارتی معروف گلوکار جوبین نوٹیال نے خفیہ شادی کر لی، تصاویر وائرل
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس خوشخبری پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
