معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر نمایاں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی، تعلیمی، کاروباری اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کو درپیش چیلنجز، ترقی کے مواقع اور مستقبل کے امکانات پر مکالمہ اور تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ہانیہ عامر نے اپنی زندگی کے سفر پر جذباتی نظم لکھ دی، مداح حیران
کانفرنس کے دوران ماہرہ خان نے پاکستان کی ثقافت، مثبت تشخص اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا، جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

ماہرہ خان نے خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ میری یادوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائے گا۔ کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم صرف دیکھتے ہیں، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کائنات خود ہمارے سامنے لا کر رکھ دیتی ہے۔ یہ بھی ایسا ہی ایک لمحہ تھا۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میں اپنی کہانی کا کچھ حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر سکی… ایک ایسی کہانی جو آپ سب کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، خاص طور پر میرے وہ خاص لوگ، جن میں سے ایک سے میری ملاقات کانفرنس میں ہوئی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں صرف اپنی ذات کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ اس جگہ کی نمائندگی کرتی ہوں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں 🇵🇰۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں خطاب کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔
لیاری کی کہانی لندن پہنچ گئی، فلم “میرا لیاری” عالمی فلم فیسٹیول میں شامل
ماہرہ خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے مجھے اتنی گرمجوشی دی کہ میں سردی بھی بھول گئی۔ آپ سب کا بہت شکریہ، آپ نے واقعی کمال کر دیا۔

اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر، گلوکارہ مومنہ مستحسن اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین شامل تھے۔
ماہرہ خان کی اس شرکت کو پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور عالمی فورمز پر پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
