وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حالات ایسے ہیں کہ ہمارے کنٹرول میں کچھ نہیں،پیک آورز میں لوڈ شیڈنگ پر معذرت خواہ ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے لوڈشیڈنگ سے متعلق حقائق رکھنا چاہتاہوں،خطے کی صورتحال کے باعث موجودہ حالات کاسامنا ہے،دیگرملکوں کی نسبت پاکستان کی صورتحال کافی بہترہے،ہم نےپاکستان کوہمیشہ کیلئےاندھیروں سےنکالا۔
کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
پیک آورزمیں گیس سےبجلی کی پیداوارنہیں کرسکتے،ڈیموں سےپانی کےکم اخراج کےباعث پن بجلی کی پیداوار1676میگاواٹ ہے،پن بجلی میں 1530میگا واٹ کی کمی کاسامناہے۔
دن کےاوقات میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،اپریل کےپہلے15دن میں یومیہ بجلی کی طلب 15سے20ہزارمیگا واٹ رہی،ایل این جی پلانٹس سےگزشتہ برس اپریل میں3ہزارمیگا واٹ بجلی پیداکی جارہی تھی۔
درآمدی گیس کی بندش سےبھی مشکلات کاسامنا ہے،رواں برس اپریل میں ایل این جی سےایک ہزار671میگا واٹ بجلی بنائی جارہی ہے،لوڈشیڈنگ کو ضرورت کےحساب سےبڑھاناپڑتاہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان
دیہی شہری علاقوں سمیت صنعتی شعبےمیں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،لوگ سوشل میڈیاپربغیرتحقیق کےپروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
