کراچی: کے الیکٹرک نے شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں روزانہ 6 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ جبکہ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ملیر، لانڈھی اور لیاری میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ واٹر پمپنگ اسٹیشنز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب کے الیکٹرک ذرائع نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب 3300 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ طلب اور رسد میں تقریباً 400 میگاواٹ کا فرق موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید
کے الیکٹرک کے ترجمان نے بجلی کی پیداوار، طلب اور رسد کے حوالے سے تفصیلی مؤقف دینے سے گریز کیا۔
