پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کیے گئے اس برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور ایسی خصوصیات سے لیس ہے جو اسے دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ میزائل فائرنگ کے عمل کا خود مشاہدہ کیا۔
انہوں نے اس کامیاب تجربے کو پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور اعلیٰ عملی مہارت کا ثبوت قرار دیا۔
اس تاریخی کامیابی پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے متعلقہ یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
