ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے شانلی عرفہ میں ایک کم عمر نوجوان نے اسکول میں فائرنگ کر کے اساتذہ اور طلبہ سمیت کم از کم 16 افراد کو زخمی کر دیا، بعد ازاں حملہ آور نے خودکشی کر لی۔
گورنر حسن شیلداک کے مطابق 19 سالہ سابق طالب علم نے رائفل کا استعمال کرتے ہوئے ضلع سیورک کے ایک اسکول میں فائرنگ کی، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
#Şanlıurfa‘nın Siverek ilçesinde lise önünde silah sesleri duyuldu.
Okula giren saldırganın rastgele ateş açtığı ve 7 kişinin yaralandığı öğrenildi. pic.twitter.com/ttKVX9mdLA— MemurlarNet (@memurlarnet) April 14, 2026
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں طلبہ اور اساتذہ شامل ہیں، جن میں سے 12 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
گورنر کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران حملہ آور نے خود کو گولی مار لی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
