واشنگٹن: امریکہ کے نجی کرسچن اسکول میں ہونے والی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
امریکہ، قتل کی رپورٹنگ کرنیوالوں پر فائرنگ، ایک صحافی ہلاک، دوسرا زخمی
مؤقر امریکی نشریاتی ادارے نیویارک پوسٹ کے مطابق افسوسناک سانحہ نیش ول میں صبح تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا تھا۔
First witness to aftermath in #Nashville. It affects all our lives. #StoptheViolence https://t.co/2ylO0wrEZm
— Bob Davidson (@oybay) March 27, 2023
میڈیا کے مطابق علاقہ پولیس کو بھی کونونٹ اسکول میں فائرنگ کی اطلاع صبح ساڑھے دس بجے ہی موصول ہوئی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیش ول پولیس کا کہنا ہے کہ کونونٹ اسکول میں داخل ہونے والا حملہ آور بھی مارا جا چکا ہے لیکن تاحال اس ضمن میں سرکاری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
امریکہ، کیلی فورنیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی
میڈیا کے مطابق جس اسکول میں یہ افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے وہاں پری کے سے لر کے 6 گریڈ تک کے طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے اور کونونٹ اسکول کی ویب سائٹ کے مطابق رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد 200 ہے۔