چین نے ایران کو اسلحہ فراہمی کی خبروں کی تردید کر دی۔
چینی وزارتِ خارجہ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اسلحہ فراہمی کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔
ترجمان نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی فوج کی ممکنہ تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کرے گا اور اسے غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیا۔
چینی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی
چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے چین ہر ممکن کوشش کرے گا جبکہ موجودہ صورتحال میں بہتری صرف مکمل جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔
چین نے ایک بار پھر فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔
