چین نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور پائیدار امن کو فروغ دینا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس تجویز میں پرامن بقائے باہمی، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔
چینی صدر نے سیکیورٹی کے شعبے میں بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، جو خطے میں استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی یہ پیشکش مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی کردار کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
