بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ،پاکستان کی چھٹی وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کے پہلے 6 کھلاڑیوں میں سے کوئی جم کر نہیں کھیل سکا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 13 مارچ اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچ ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
