کوہستان اسکینڈل ، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

kohistan scandal

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب پلی بارگین کی درخواست دے دی.

نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے نیب تفتیشی افسر کو درخواست دی، چیئرمین نیب سے منظوری کے بعد درخواست دوبارہ عدالت میں دائر کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بطور ہیڈ کلرک اربوں روپے کا غبن کیا ، ترقیاتی اسکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل، عدالت نے خاتون ملزمہ کی ضمانت مسترد کر دی

نیب کے مطابق ملزم نے اپنے نام، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام اثاثے بنائے ہیں، اثاثوں میں گھر، فلیٹس، پلازے، قیمتی گاڑیاں، نقد رقم اور سونا شامل ہیں،اسکینڈل میں 32 سے زائد ملزم گرفتار ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp