اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل، عدالت نے خاتون ملزمہ کی ضمانت مسترد کر دی

Kohistan Scandal

پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار خاتون ملزمہ کی ضمانت درخواست پر سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ درخواست گزارہ ایک اسکول ٹیچر ہیں، جبکہ ان کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کیے کہ ملزمہ کے شوہر کے نام پر صرف سیلری اکاؤنٹ موجود ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزارہ کے گھر سے 20 کروڑ روپے برآمد ہوئے جبکہ اس اسکینڈل میں گرفتارملزم فہیم کے چار بینک اکاؤنٹس سے ملزمہ کو کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، گاڑیوں کی سپرداری کی درخواستیں مسترد

نیب کے مطابق ان ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ فائل میں موجود ہے اورملزمہ کے کروڑوں روپے کے اثاثے بھی زیرِ نگرانی ہیں۔

عدالت نے تمام شواہد اوردلائل کے پیش نظر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت درخواست خارج کردی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اس فیصلے کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں اور نیب نے اس کیس میں مزید کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp