سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی

tik toker suicide

سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔

ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp