چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو(bilawal bhutto) کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ ،اٹھارہویں ترمیم کیساتھ کھیلنے والے آگ کیساتھ کھیل رہے ہیں،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ہم ضرور طاقتور ترین ملک بنیں گے۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے کونےکونےمیں موجود جیالوں سے مخاطب ہوں۔
بلاول بھٹو سے پارٹی کے اہم عہدیداروں کی ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر بات چیت
ذوالفقار بھٹو نے جمہوریت اور پاکستان کے آئین کی بنیاد رکھی،ہم نے متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنا ہے،بے نظیر بھٹو آئین اور عوام کے لیے جدوجہد کر تی رہیں اور شہادت پائی۔
پیپلز پارٹی کی جو تاریخ منارہے ہیں وہ پاکستان سے جڑی ہے،صدر زرداری نے روٹی ،کپڑا اور مکان کے فلسفے سے بے نظیر کے پروگرام کو آگے بڑھایا،پہلی بار بلوچستان کے عوام کو ان کا حق پہنچایا۔
سمجھتا ہوں ہم واحد جماعت ہیں جو مثبت سیاست کر رہے ہیں، حال ہی میں پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ ملکر آئینی ترمیم پاس کروائی،تاریخ گواہ ہے کہ ہم انقلابی آئین سازی کر کے آئے ہیں۔
ذوالفقار بھٹو کی نمائندگی میں پہلا پاکستان کا اسلامی آئین لائے 1973 کا،پھر ہمیں موقع ملا کہ 18ویں ترمیم میں ذوالفقار بھٹو کے وعدوں کو پورا کریں،1973 کے بعد سب کی مشاورت سے وہ آئینی ترمیم تھی، جسے سب مانتے ہیں۔
زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو
18ویں ترمیم اور چارٹر آف ڈیموکریسی میں جو وعدے رہ گئے تھے، پورے نہ کرسکے،شہباز شریف نے ایک وفد بھیجا، جس میں ان کے بہت سے مطالبات تھے،حکومت چاہ رہی تھی کہ جو ہم نے این ایف سی کا حق صوبوں کو دلوایا اسے ختم کیا جائے،پیپلز پارٹی نے صوبوں کے آئینی تحفظ کو بچایا۔این ایف سی کی صورت میں تمام صوبوں کو ان کا حق دلایا۔
اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارا پہلا فاؤنڈیشن ڈے ہے جب مئی میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارت کے 7 جہاز گرا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،جانتے ہیں ہمارا دشمن آج بھی ملک کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے اپنے سازشی طریقہ کار اپنا رہے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک دشمنوں کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے،بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی پھیلانے کی کوششیں کررہا ہے۔
بھارت سے جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ایک مقام بنا ہے،ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔
آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جو ابھی آئینی عدالت بنی ہے، جج صاحبان پر بہت ذمہ داری ہے، ایسی عدالت بنے جو انصاف کرے اور ماضی میں ان عدالتوں پر جو اعتماد تھا، وہ بحال رہے،ایسی عدالت نہ بنے جو خط نہ لکھنے پر وزیر اعظم کو ڈس کوالیفائی کر دے۔
کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ اس آئینی عدالت کو متنازعہ بنائیں، ہمارا یقین ہے یہ عدالتیں اپنے انصاف سے انہیں غلط ثابت کر دیں گی ،ہمارا اور نمائندوں کا کام ہے کہ وہ قانون سازی کریں۔
ہم نے آئینی عدالت بنا کر بے نظیر بھٹو کی چارٹر آف ڈیموکریسی کو برقرار رکھا ،آئینی عدالت میں تمام صوبوں کو برابری کی بنیادپر نمائندگی دی گئی،سپریم کورٹ اب صرف عوام کے کیسز کو بروقت سنے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے کاروباری، مزدور اور محنت کش کے نتیجے میں ہماری معیشت چلتی ہے،پیپلز پارٹی نے بھٹو دور میں کہا تھا ہم گھاس کھائیں گے لیکن قوم بنائیں گے،ہم آج بھی ملک کی ترقی، دفاع اور معیشت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔
چاہتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ،جب صوبوں کو اختیار ملا کہ اپنے طور پراپنا ٹیکس اکٹھا کریں تو تمام نمبرز کو پیچھے چھوڑدیا۔
بچوں کیلئے انسٹاگرام کے نئے فیچرز والدین کے لیے خوشخبری ہیں، بلاول بھٹو زرداری
سندھ پیپلزہاؤسنگ کا منصوبہ چل رہا ہے،تمام مستحق لوگوں کو انکے حقوق دے رہے ہیں ،زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں میں رعایت کر کے وزیر اعظم نے عوام کو ریلیف دیا ، سندھ نے چھوٹے کسانوں کو سپورٹ کیا، امید ہے تمام حکومتیں ایسے اقدامات اٹھائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے حوالے سے خطرات کا اضافہ ہوتا جارہا ہے،پاکستان نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کا خاتمہ کیا،جہاں پاکستان نے بطور ریاست خود کو منوانا ہے وہاں ہم کامیابی حاصل کر رہے ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز کو سوچنا ہوگا کہ ہم سب نے دہشتگردی کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔
