بلاول بھٹو سے پارٹی کے اہم عہدیداروں کی ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر بات چیت

Bilawal Bhutto Zardari

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی صوبائی تنظیمی کارکردگی، مقامی امور اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بلاول بھٹو نے صوبے میں پارٹی کی مضبوطی اورنوجوان قیادت کے کردارکوبڑھانے پرزور دیا، ملاقات کے دوران پارٹی کے داخلی مسائل اور ووٹرز تک موثررابطہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

عوامی ایشوز بارے 28ویں ترمیم بھی جلد پاس ہوگی،سینیٹر رانا ثنااللہ

ملاقاتوں میں خطے کی سماجی، انتظامی اور سیاسی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو نے قومی اور صوبائی سطح پر سیاسی تعاون اورعلاقائی مسائل کے حل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس دوران حکومت اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ عوامی خدمت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp