چیئرمین پی سی بی کی سعودی وزیر کھیل سے ملاقات، مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

چیئرمین پی سی بی کی سعودی وزیر کھیل سے ملاقات، مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ریاض میں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان عملی منصوبہ بندی کے ذریعے مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق بھی ہوا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین گیمز اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp