پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی کا حق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پاس ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ندیم افضل چن اور چودھری منظور نے کہا کہ آئین کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
چودھری منظور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی، پاکستان کی معیشت اور علاقائی صورتحال کے علاوہ صوبوں کے معاملے اور دیگر ایشوز پر بھی بات کی لیکن صرف ایک معاملہ ہے جس پر سب سے زیادہ بحث ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر کانسٹی ٹیونٹ خود بول پڑے تو نمائندے کی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرض کر لیا جائے کہ عوام ریفرنڈم پر اپنی رائے دیں تو کیا اس رائے کو آئین کے اندر تبدیلی تصویر کیا جا سکتا ہے۔
چودھری منظور نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کا ایک طریقہ کار موجود ہے، آئین میں تبدیلی کا حق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پاس ہے، آرٹیکل 239 کے علاوہ کوئی آرٹیکل دکھا دیں جس میں صوبائی اسمبلی کو ویٹو کا اختیار دیا گیا ہے۔
نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
