پی ایس بی کی ثالث عدالت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ہٹا دی۔
پی ایس بی کے مقرر کردہ ثالث سینٹر پرویز رشید نے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سنایا،دلائل سننے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دیا۔
اسلامی یکجہتی گیمزجیولین تھرو،ارشد ندیم نے گولڈ ، محمد یاسر نے سلور میڈل جیت لیا
پی ایس بی نے کہا کہ سلمان بٹ کیخلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی نہ ہی کوئی سماعت کا موقع دیا گیا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا گیا۔بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے یہ کامیابی ملی، ارشد ندیم
یاد رہے سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کر دی تھی،سلمان بٹ نے پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلنج کیا تھا۔

