امریکی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی معیشت ’’تیزی سے مضبوط‘‘ ہو رہی ہے اور مہنگائی اب قابو میں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق امریکی مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کے مواقع بڑھ رہے ہیں، جبکہ تیل کی قیمتیں کورونا وباء کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، اور ڈیموکریٹس کے دور میں مہنگائی کے نتائج عوام نے بھرپور انداز میں بھگتے۔
We know that Americans are still hurting from the 40-year high inflation caused by Joe Biden and the Democrats, but President Trump is making significant progress to fix it, and he won’t stop working until he solves it:
✅The latest jobs report showed the American economy… pic.twitter.com/fW6w4Y2FyR
— Karoline Leavitt (@PressSec) November 20, 2025
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملکی معیشت پہلے سے بہتر سمت میں بڑھ رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے یہ بھی تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ تعلیم ختم کر کے اپنا ایک اور انتخابی وعدہ پورا کیا ہے، اور اب تعلیم کے معاملات ریاستیں انفرادی طور پر خود سنبھالیں گی۔
.@PressSec on the new interagency agreements to shrink the bureaucracy at the Department of Education: “This common sense action brings the Trump Administration much closer to finally bringing education where it belongs — at the state and local level, not in Washington, D.C.” pic.twitter.com/fBqiXwAz6V
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 20, 2025
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ اس وقت ممدانی–ٹرمپ ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ’’صدر ٹرمپ امریکی عوام کیلئے کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں، چاہے اسے کمیونسٹ ہی کیوں نہ کہا جائے۔‘‘
ترجمان نے کانگریس کے چند ارکان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کو ’’متنازع‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد فوج کو صدر ٹرمپ کے خلاف اکسانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
