بلوچستان میں گیس لوڈمینجمنٹ کےاوقات کار ری شیڈول کردئیے گئے ہیں ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ اورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی سفارشات پر لوڈ مینجمنٹ کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
ضلع سانگھڑ :گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ
نئے اوقات کارکےمطابق رات 12 سے صبح 5بجےتک گیس بندش ہوگی ،گزشتہ اوقات رات 10 سے صبح 5بجےتک گیس کی بندش ہوتی تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے،شہریوں نے کمپنی کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے اس فیصلے سے ان کی مشکلات میں کمی آئیگی۔
