صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار(gas production) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے بھی تصدیق کردی۔
ترجمان پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جارہی ہے جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اس طرح گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
ترجمان کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی حاصل کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد شراکت دار ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس کی پیداوار میں اضافہ موجودہ فیلڈ سے ہائیڈروکاربن کے زیادہ سے زیادہ حصول کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس پیش رفت سے نہ صرف توانائی کے شعبے کو استحکام ملے گا بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سوئی ناردرن نے اوگرا میں درخواست جمع کرا دی ، گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان
گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافے سے سردیوں کے سیزن میں سپلائی بھی بہتر ہونے کی امید ہے ،

