ڈی جی آئی ایس پی آر نے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی ، جس میں قومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔
پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج
پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری اسکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستان کیلئے جانیں قربان کرتے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی۔
طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پرپیگنڈا ، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کی آگہی دی ، آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پر اپیگنڈا سے خود کو بچانا ہو گا۔
