زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

اسلام آباد: زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی۔

زمبابوے ٹیم آج آرام کرے گی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، پی سی بی نے شیڈول میں تبدیلی کر دی

تین ملکی سیریز اٹھارہ نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی، ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس سے قبل لاہور میں بھی میچز شیڈول تھے۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہو گا۔

دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں،چیئرمین پی سی بی

ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کے باعث کیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp