اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی

stock exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 964 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 573 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں
WhatsApp