عراق کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ملک ستمبر 2026 تک داعش کے خلاف قائم امریکی قیادت والے بین الاقوامی اتحاد سے نکل جائے گا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ عراق میں موجود امریکی اتحاد کے انخلا کومسلح گروہوں کے غیرمسلح کیے جانے سے منسلک کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عراق کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک واضح روڈ میپ پرعمل کر رہی ہے۔
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات نہیں کریں گے، ایران
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اب اپنی فورسزکواتنا مضبوط بنا چکا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرات سے خود نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عراق اپنے دفاعی ڈھانچے کو جدید خطوط پراستوارکررہا ہے تاکہ مستقبل میں بیرونی فوجی انحصار ختم کیا جا سکے۔
