لاہور، سکیورٹی خدشات کے باعث بانی تحریک انصاف کے مقدمات کی سماعت آئندہ اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ فیصلہ جیل حکام کی سفارش پر کیا، جس کے بعد باضابطہ طور پرعدلیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے حالیہ سکیورٹی رپورٹس کی روشنی میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں میں پیشی کے لیے لانا خطرے سے خالی نہیں، اس بنا پرمحکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دے دی ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 اراکین نے بطور صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام سماعتوں میں بانی تحریک انصاف جیل میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہوں گے۔
عدالت میں ان کے وکلا کی موجودگی لازم ہوگی جبکہ ملزم کوآن لائن کارروائی کے دوران اپنی ٹیم سے مشاورت کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر معمول کی پیشیاں بحال کی جا سکتی ہیں، سکیورٹی اداروں کو جیل اور عدالت کے اطراف ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
