وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (tlp)کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی گئی،ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
ملک میں ٹی ایل پی کی پر تشدد اور دہشتگردانہ سرگرمیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2016سے قائم اس تنظیم نے ملک بھر میں شر انگیزی کو ہوا دی، کالعدم تنظیم کی وجہ سے ملک میں شر انگیزی کے واقعات رونما ہوئے ،2021میں بھی موجودہ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی تھی۔
6ماہ بعد پابندی اس شرط پر ہٹائی گئی کہ آئندہ پر تشدد کاروائیاں نہیں کی جائیں گی،تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے ،ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے احتجاجی جلسوں میں سیکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ،ٹی ایل پی کیخلاف بڑا آپریشن شروع
