بارش نے پاکستان ویمنز ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، انگلینڈ سے میچ بے نتیجہ ختم

ICC Women’s World Cup 2025

کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے اہم میچ میں بارش نے پاکستان ویمنز ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو ختم کر دیا۔

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا، جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ کی دوڑ سے باہرہوگئیں،میچ کے آغاز پر پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی شانداربولنگ کے سامنے انگلش ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 78 کے مجموعی اسکور پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے،  پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے 2، جبکہ ڈیانا بیگ اوررامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 113 رنز کا ہدف دیا گیا۔ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 6.4 اوورز میں بغیر نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔

5 ٹیسٹ میچز میں 46 وکٹیں ، نعمان علی نے عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بارش نہ رکنے کے باعث امپائرز نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یوں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp