آئی پی ایل ٹرافی جیتنے پر ویرات کوہلی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جنہیں انوشکا شرما اپنے ہاتھوں سے صاف کرتی نظر آئیں۔
🥹 Virat Kohli broke down in tears after finally lifting the trophy.
Anushka Sharma was right there by his side, holding him through the emotional moment. ❤️🏆#ipl20206 #RajatPatidar #RCBvsGT #ViratKohli pic.twitter.com/SWb5Fn8ifU— The Indian Wire (@TheIndianWiree) June 1, 2026
تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بینگلور نے آئی پی ایل 2026 کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا۔
فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سب کی نظریں ویرات کوہلی پر تھیں، جنہوں نے ناقابلِ شکست 75 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی تیز ترین نصف سنچری بنائی اور شاندار چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا۔
VIRAT KOHLI FINISH IPL 2026 WITH A SIX 🥶
– The celebrations from Anushka Sharma. ❤️🥹 pic.twitter.com/wZVzbcskTP
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) May 31, 2026
یہ میچ دیکھنے لیے ہزاروں شائقین کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں جن کی خوشی اور جوش ویڈیو میں وائرل ہوگیا۔
میچ کے اختتام پر انوشکا شرما کوہلی کے ساتھ میدان میں ٹرافی اٹھانے کے موقع پر بھی موجود تھیں اور ٹیم کے جشن میں شریک ہوئیں۔
