وزیراعظم نے ایف بی آر کو 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیر التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلی ٰقیادت کے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور قطری ہم منصب میں رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار
مشاورتی اجلاس میں ایف پی سی سی آئی، کراچی، لاہور، راولپنڈی کی قیادت نے شرکت کی ،اس کے علاوہ اسلام آباد،کوئٹہ، گجرات، گجرانوالہ اور سیالکوٹ چیمبرز کی اعلیٰ قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوئی۔
اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا، تیز تر معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کیلئے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائینگے۔
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے،اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے،پالیسی ریٹ میں اضافے کے باوجود ایکسپورٹ ری فائنانس سکیم کی شرح 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے بینکوں کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کرنے،اوورسیز پاکستانیوں اور کاروباری برادری کی درخواست پر گجرات میں پاسپورٹ کا دفتر کھولنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرمشاورت
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی معاشی ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں،پاکستانی سرمایہ کار جوائنٹ وینچرز کے ذریعے الیکٹرک وہیکلز کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں۔
اس موقع پر وفد کے شرکانے وزیراعظم، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا،وفد کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئےحکومت کے ساتھ ہے۔
وفد نے متوسط طبقے کیلئے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کے اجرا کا خیر مقدم کیا اور کہا گرے اکانومی کو ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کریں گے۔
