شدید آندھی کے باعث موٹروے ایم 5 پر ہائی ٹرانسمیشن تاریں گر گئیں،حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا،موٹروے ایم 5 کے مقام 510 پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہے۔
آئندہ 2سے4گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع
مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا،اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔
پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے قومی شاہراہ این 5 استعمال کر سکتے ہیں،پنجاب جانے والے رحیم یار خان سے قومی شاہراہ کے ذریعے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
