پیرس، فرانس نے یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اس فیصلے سے باضابطہ طور پراسرائیل کی وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی پیرس میں منعقد ہونے والی معروف دفاعی نمائش ’یورو ساٹوری‘ کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دیدیا
یہ اسلحہ نمائش اس ماہ کے آخر میں پیرس میں منعقد ہونا ہے اور اسے یورپ کی سب سے بڑی دفاعی و عسکری نمائش قرار دیا جاتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فیصلے کے بعد اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ آیا اس پابندی کے اثرات دیگر یورپی دفاعی سرگرمیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں یا نہیں۔
