نجی ایئرلائن ’’ساؤتھ ایئر‘‘ نے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ایئرلائن کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، گورنر نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے فضائی رابطے ناگزیر ہیں، خیبر پختونخوا
کے کئی اہم علاقے اب بھی فضائی سہولیات سے محروم ہیں۔
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی پروازیں صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز کریں گی، نئی ایئرلائن کی فلائٹس سے روزگار، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔
