عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
مربن خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین نے اس اضافے کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان متوقع ڈیل کا نہ ہونا قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔
سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 سے بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، اسپیشل 95 پیٹرول 3.55 سے بڑھ کر اب 3.83 درہم فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔
