تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کر دی۔
بھارتی جریدے نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن قانون میں جائزے کے بعد اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔
ان تبدیلیوں کے بعد تھائی حکومت نے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے جس پر فوری طور پر عمل ہو گا۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ملازمتوں اور سیکیورٹی خدشات پر تھائی حکومت نے ویزا پالیسی تبدیل کی۔
