ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
مغرب سے کم ہواؤں کے ساتھ بادلوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور سینٹرل پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔بارش برسانے والا یہ سسٹم 3 جون تک لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو متاثر کر سکتا ہے۔
بارش برسانے والا یہ سسٹم 3 جون تک لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسائے گا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔
