اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں توانائی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو مقررہ اوقات کے مطابق بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں نگرانی کی جا رہی ہے۔ توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کی بچت کے مقصد کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور ریسٹورنٹس کو بھی رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
نئے مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد، پی ایس ڈی پی کیلئے 1126 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ
انتظامیہ کے مطابق توانائی بحران سے نمٹنے اور قومی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں تاجروں اور کاروباری حلقوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
