آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق جون کے لیے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہو گا۔
نئے مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد، پی ایس ڈی پی کیلئے 1126 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا جبکہ کمرشل سطح پر بھی ایل پی جی کے اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔
