سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا تھا لیکن آج سونا پھر سستا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3773 روپے کمی ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
عالمی منڈی میں سونا 11 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد سونے کے فی اونس نرخ 4494 ڈالر ہو گئے ہیں۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی
ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے ، چاندی کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 34 روپے پر کی سطح پر برقرار ہیں۔
