قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنے والے مشکل لمحات بیان کر دیئے۔
وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فخرعالم کی جانب سے حج اور عید کی مبارک باد دی گئی اور سوئنگ کے سلطان سے ذیابیطس کے مریض ہونے کی حیثیت سے مشکلات پیش آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنی جمی (freez) ہوئی انسولین ساتھ لے کر آیا تھا جو 24 گھنٹے تک چل جاتی ہے، میرے خیال میں حج مشکل نہیں تھا، کیونکہ آپ عبادت کیلئے آتے ہیں، کسی بھی مسلمان کیلئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔
حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وسیم اکرم کا ردعمل آ گیا
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے سیلفیوں نے زیادہ تھکا دیا تھا، منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تھا تو 7 لوگ تصاویر لینے کیلئے کھڑے تھے، حج کا ایک بہترین تجربہ رہا اور میں نے سب کیلئے دعا کی۔
واضح رہے وسیم اکرم نے اس سال قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی۔
