سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ

nadeem afzal chan

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن(Nadeem Afzal Chan) نے  دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،کل تک فیصلہ ہوجائےگا وزیراعلیٰ کون بنےگا۔


ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے،میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کو فوری ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،طارق فضل چودھری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل تک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے سہیل آفریدی کا نام تبدیل ہوجائے گا،پی ٹی آئی خود سہیل آفریدی کا نام تبدیل کر ے گی ،اپوزیشن  وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،متفقہ امیداور بھی سامنے آسکتا ہے،خیبرپختونخوا کے لیے اگلے 2روز بہت اہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ ہے تو مریم نواز کو وزیراعظم بننے دیں،پی ٹی آئی کو علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وضاحت دینا ہوگی،ہم حکومت کاحصہ نہیں لیکن ان کے اتحادی ہیں،ہم ان کی کسان دشمن پالیسیز پر بار بار بات کرتے تھے،بلاول بھٹو نے مریم نواز کی تعریف بھی کی تھی۔

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا،کور کمانڈرز کانفرنس

سیلاب کے دوران ان کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا،ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا،پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے ۔

آصف زرداری کو اسلام آباد آنے دیں پھر ان سے حساب لیں گے،فارمولے بہت سارے ہیں جن سے ہم حساب لیں گے،مسلم لیگ ن سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ،لوگوں کا معاشی قتل نہ کرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp