نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر ایک نئی اننگز کھیلنے جا رہے ہیں۔ 41 سالہ ٹیلر کو ساموا(samoa) کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو رواں ماہ عمان میں ہونے والے ایشیاایسٹ ایشیا پیسفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع
کرک انفو کے مطابق ساموا کرکٹ بورڈ نے جمعے کو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت کیلب جیزمیٹ کریں گے۔ روس ٹیلر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی والدہ کے آبائی ملک کی نمائندگی کرکے بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا:
“یہ ایک خواب جیسا موقع ہے۔ میں ہمیشہ پولینیشین کمیونٹی کو کچھ واپس دینا چاہتا تھا، میں نے سوچا تھا یہ کوچنگ یا کسی اور انداز میں ہوگا، کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ خود کھیلوں گا۔”
یہ پہلا موقع ہے کہ ساموا کی ٹیم کسی ایسے بڑے کوالیفائنگ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ ٹیلر نے کہا کہ اس سفر میں ان کے ساتھی کھلاڑی بھی فخر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جائے۔
سونا 1200 روپےمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 77ہزار900 روپے کا ہوگیا
ٹیلر اگرچہ نومبر 2020 کے بعد نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلے، لیکن وہ اب بھی اس فارمیٹ میں کیوی ٹیم کے پانچویں سب سے بڑے رنز اسکورر ہیں۔ دسمبر 2023 میں انہوں نے بھارت میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کھیلی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 41 سال کی عمر میں جسم وہ کارکردگی نہیں دکھاتا، لیکن وہ بھرپور محنت سے فٹنس بحال کر رہے ہیں۔
