اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز اس وقت معمولی حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔
فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
ترجمان نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد انجینئرنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور طیارے کا مکمل معائنہ کیا۔
معائنے کے بعد طیارے کو کلیئرنس دی گئی، جس کے بعد اسے معمول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا، ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی کے حوالے سے احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔
