تروبا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے شہرتروبا میں کھیلا جائے گا۔
یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہے جس کے تمام میچزتروبا کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کوسونپی گئی ہے۔
پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو عبوری طور پر معطل کردیا
دوسری جانب میزبان ٹیم ویسٹ انڈیزکی قیادت تجربہ کاروکٹ کیپربیٹرشائے ہوپ کے ہاتھ میں ہے جنہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
دونوں ٹیمیں سیریزکوعالمی کپ 2025 کی تیاری کے ایک اہم مرحلے کے طورپر لے رہی ہیں اوراس بنیاد پرسخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اوردیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
