ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہدف بنانا غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے،بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
امریکی صدر کے ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے بعد توانائی کی فراہمی یورپ کی طرف موڑ دی گئی تھی۔
سمندری طوفان فلورس برطانیہ سے ٹکرا گیا
توانائی کی فراہمی یورپ کی جانب مڑنے کے بعد بھارت نے روس سے درآمدات کا آغاز کیا،اس وقت امریکا نے خود بھارت کو ایسی درآمدات کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
امریکا نے حوصلہ افزائی کی تاکہ عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
