ایشیائی کرکٹ کونسل (ACC) کا سالانہ اجلاس آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہو رہا ہے جس میں بھارت سمیت 25 میں سے 24 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے شروع ہو گا، اجلاس کے لیے درکارکورم مکمل کر لیا گیا ہے جس میں کم ازکم 13 اراکین کی موجودگی ضروری تھی۔
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
صدرمحسن نقوی کی سفارتی کوششوں کے باعث غیرمعمولی شرکت ممکن ہوئی ہے، بھارت جوحالیہ برسوں میں پاکستان کیساتھ کرکٹ تعلقات میں محتاط رہا ہے، اس اجلاس میں آن لائن شرکت کررہا ہے جوایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے انعقاد، میزبانی، فارمیٹ اورممکنہ وینیوزپرگفتگوکی جائے گی، ساتھ ہی دیگرتکنیکی و انتظامی امورپربھی مشاورت ہوگی۔
ماہرین کے مطابق بھارتی شرکت ایشیائی کرکٹ میں برف پگھلنے کا اشارہ ہے اورپاکستان کا متحرک کردار ACC میں اس کے اثرورسوخ میں اضافہ کررہا ہے۔
