قومی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرزسنوکر چیمپئن شپ میں ایک اورکامیابی سمیٹ لی۔
کیوئسٹ محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 2-4 فریم سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، کھیل پُرسکون، تجربہ کار اور درستگی سے بھرپور رہا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پلاٹس دینے کے دعوے جھوٹے نکلے
دوسری جانب انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حسنین اخترنے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اومان کے متاصم السعدی کو سیدھے فریمزمیں 0-3 سے ہرایا۔
دونوں کھلاڑیوں کی جیت سے پاکستانی شائقین سنوکرمیں خاصا جوش وخروش پایا جا رہا ہے جبکہ کوچز نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کوسراہا ہےاورکھلاڑی اگلے مرحلے میں میچز کیلئے بھرپورتیاری میں مصروف ہیں۔
