کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 33 ڈالر کی کے بعد 3 ہزار 292 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
