ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔
برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایاگیا،اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے
ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھاہواہے؟
دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی، جہاں عزاداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مجلس میں شریک افراد نے آیت اللہ خامنہ ای کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کر دیئے، امریکی اخبار کا دعویٰ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے ابتدائی مراحل میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور کئی جوہری سائنسدانوں شہید ہو گئے تھے۔
اعلیٰ قیادت کی شہادت کے بعد خامنہ ای اپنی حفاظت کے پیش نظر ایک نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے موبائل فون اور دیگر برقی آلات کا استعمال ترک کر دیا تھا۔