پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہو گا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں پہلا سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم
قبل ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سے مختلف اضلاع کو جانیوالی بسوں کے کرایوں میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے بڑھ کر 800 روپے جب کہ ملتان اے سی بس کا کرایہ 2000 سے بڑھ کر 2200 روپے ہو گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گیا جب کہ پشاور اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700روپے ہو گیا۔
مری ، جی پی او چوک پر 2گروپوں میں تصادم،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی
لاہور سے مری اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700 روپے،لاہور سے بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے جب کہ لاہور سے کراچی اے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہو گیا۔
لاہور سے کوئٹہ اے سی بس کا کرایہ 5500 روپے سے بڑھ کر 5800 روپے ہو گیا۔